ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی لیڈرکادعویٰ، یو پی میں بی جے پی کی شکست یقینی

بی جے پی لیڈرکادعویٰ، یو پی میں بی جے پی کی شکست یقینی

Thu, 02 May 2019 23:06:12  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے ٹکٹ نہ ملنے سے دلبرداشتہ رائے بریلی سے سابق بی جے پی امیدوار اجے اگروال نے وزیراعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ انتخابات میں بی جے پی اترپردیش میں کم سے کم سیٹوں پرسمٹ جائے گی۔مسٹر اگروال نے جمعرات کو کہا کہ ”میں نے گذشتہ دس اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کوایک خط لکھ کران سے بوفورس معاملے میں اس وقت کے وزیر اعظم راجیوگاندھی کا نام اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔اور اس بات کا بھی حوالہ دیا تھا کہ اس معاملے میں میں نے جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک کو بھی خط لکھاتھا۔


Share: